گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری



اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والوں پر ہوگا۔

اتوار کے روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں ماہانہ 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلیے گیس 127 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

ایسے صارفین جو ایک ماہ میں 200 یونٹ استعمال کرتے ہیں ان کے لیے قیمت 264 روپے سے بڑھا کر553 روپے کردی گئی ہے۔

300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت 275 سے بڑھا کر 738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمتوں میں اضافہ: نوٹی فیکیشن کا اجرا

اوگرا نے جس سمری کی منظوری دی ہے اس کے مطابق ماہانہ 400 یونٹ استعمال کرنے پر گیس کی قیمت 780کی بجائے 1107 روپے ہوگی جب کہ 400 یونٹ سے زائد گیس  استعمال کرنے پر قیمت 1460 روپے فی ایم ایم بی ٹی ہوگی۔

نوٹی فیکشن کے مطابق نئے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی یعنی کل سے ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی گیس کی قیمت میں  10  سے 143 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت ماہانہ 50 کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنیوالوں کیلیےقیمت میں10 فیصد، 100 مکعب میٹر کیلیے 15 فیصڈ اور50 مکعب میٹر کے استعمال پر 10 فیصد فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں