کوہلی کی پاکستانی شائقین کرکٹ سے سپورٹ کی اپیل

کوہلی کی پاکستانی شائقین کرکٹ سے سپورٹ کی اپیل

فائل فوٹو


برمنگھم: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں ویرات کوہلی نے پاکستانی شائقین کرکٹ سے سپورٹ کی اپیل کی ہے۔

انگلینڈ کیخلاف ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی کپتان نے مختصر گفتگو میں کہا کہ امید ہے آج پاکستانی شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہدف کا تعقب کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی لیکن ہماری خواہش تھی کہ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کریں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پہلے میچ کے بعد ہمیشہ بعد میں گیند بازی کی لیکن آج ہدف کا تعقب کرنے میں مزہ آئے گا۔ انہوں نے کہ ہم شروع سے میچ جیتتے آرہے ہیں جس کا آج فائدہ ہوگا۔

مقابلے میں شریک دوسری ٹیم کے کپتان مورگن نے کہا کہ وکٹ بلے بازی کے لیے اچھی ہے اور ہمیں امید ہے کہ آج کے میچ میں جیت کر سیمی فائنل تک رسائی کا اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت سے میچ جیتنا آسان نہیں لیکن ہم اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آج اپنے کے حریف کو شکست دیں گے۔

خیال رہے کہ آج کے میچ میں فتح انگلینڈ کے لیے سیمی فائنل تک رسائی آسان بنا دے گی جب کہ شکست سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
بھارتی ٹیم ورلڈکپ میں تاحال ناقابل شکست ہے اور آج کے میچ میں فتح اسے سیمی فائنل تک پہنچا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں