ایمنسٹی اسکیم کا آخری دن، وزیراعظم کا قوم سے اہم خطاب متوقع

مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات آ رہی ہیں، عمران خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چھٹی والے دن بھی ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ایمنسٹی اسکیم سے متعلق مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کی جاسکتی ہے جس کی حتمی منظوری عمران خان ہی دیں گے۔

توسیع کی صورت میں امکان ہے کہ وزیراعظم آج شام قوم سے اہم خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری دن ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بھی اپنے دفاتر رات 11 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔

اس سے قبل 10 جون کو بھی وزیر اعظم نے قوم سے اہم خطاب کیا تھا جس میں 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پھر موقع نہیں ملے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب روپے سے 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا اور ٹیکس ادائیگی کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام ایمنسٹی اسکیم کا فائندہ اٹھائیں اور اپنے بچوں اور ملک کا مستقبل ٹھیک کریں۔

عمران خان نے کہ 30 جون تک  تمام افراد اپنے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کریں اور ہمیں موقع دیں کہ قوم کو پیروں پر کھڑا کر کے لوگوں کو غربت سے نکالیں۔


متعلقہ خبریں