پاکستان بار کونسل نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

پاکستان بار کونسل نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف ریفرنس کے تناظر میں دو جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

پی بی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دو جولائی کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر غور ہو گا۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس کی سماعت ہوئی تھی۔

اجلاس کی ابتدائی کارروائی میں ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا گیا تھا۔

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جاری سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اٹارنی جنرل انور منصور خان پیش ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ  پر انکی اہلیہ کے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ حکومتی ریفرنس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں