حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام دلدل میں پھنس گئے، سراج الحق

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام دلدل میں پھنس گئے، سراج الحق

فوٹو: فائل


کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ عوام دلدل میں پھنس گئے ہیں اور اب مایوسی کا شکار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف یہ اس کاررواں کا آغاز ہے ہمیں مزید آگے بڑھنا ہے۔ کراچی عوامی مارچ صرف کراچی کے لیے نہیں بلکہ کراچی سے چترال تک 22 کروڑ عوام کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا لیکن اس حکومت نے عوام کو صرف سبز باغ ہی دکھائے، موجودہ حکومت نے کئی اعلانات کیے جس میں 50 لاکھ نئے مکانات کی تعمیر کرنے کا وعدہ، مظلوم کو انصاف اور پانی کی فراہمی کا دعدہ، پٹرول 45 روپے فی لیٹر کرنے کا وعدہ سمیت دیگر کئی وعدے شامل ہیں لیکن کسی بھی پر بھی عمدرآمد نہیں ہوا۔

سراج الحق نے کہا کہ اس اندھیری مایوسی کی رات میں جماعت اسلامی ایک روشنی کا چراغ ہے مگر افسوس جنہوں ںے فرات بہانے کا اعلان کیا تھا وہ نہ ہوا اور یہ آج یہ کراچی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یہ توقع نہیں تھی کہ حکومت اتنی جلدی غیر مقبول ہو جائے گی، سراج الحق

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی تباہی کے باعث آج کراچی میں عوامی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

سراج الحق نے فروری میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام نے ہمیشہ تبدیلی کے لیے ووٹ دیا اور ہمیشہ دھوکا ہی کھایا۔ موجودہ حکومت بھی گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے کیونکہ یہاں ایک کروڑ لوگوں کو روزگار اور 50 لاکھ لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن یہاں لوگوں کو بے روگاری ملی اور روپے کی بے قدری ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب بھی موقع دینے کی بات کی جا رہی ہے کہ ہم سیکھ رہے ہیں۔ ملک میں پڑھے لکھے لوگ ڈگریاں جلانے پر مجبور ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہیں۔


متعلقہ خبریں