5 ایسے موبائل فونز جن کی بیٹری زیادہ چلتی ہے

فوٹو: فائل


سال 2019 اپنے اندر جہاں ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئی جدت لا رہا ہے وہی موبائل فونز کی دنیا میں فائیو جی نیٹ ورک کے باعث انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

موبائل خریدنے والے بیشتر صارفین کی  ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے کہ ایسا فون لیا جائے جس کی بیٹری کا دورانیہ طویل ہو۔

سمارٹ فونز کی صنعت سے وابسطہ کمپنیوں نے خریدار کی اس اہم ضرورت کو مند نظر رکھتے ہوئے بہت سے نئے فونز متعارف کروائے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے موبائل فونز کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کی بیٹری زیادہ دیر تک استعمال کے قابل رہتی ہے۔

ایپل آئی فون ایکس آر:

آئی فون کمپنی کے متعارف کردہ آخری تینوں موبائل فونز کی بیٹری بہترین ہے لیکن اس میں آئی فون ایکس آر کی بیٹری سب سے زیادہ اچھی ہے جو ایک بارچارج کرنے کے بعد 19 گھنٹے 53 منٹ تک زیر استعمال رہ سکتا ہے۔

یہ بڑی اسکرین کے ساتھ بہترین جسمانی ساخت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دیگر کئی خصوصیات کا بھی حامل ہے۔ اس میں فیس آئی ڈی اور وائر لیس چارجنگ کا بھی آپشن موجود ہے جبکہ اس کا کیمرہ آئی فون ایکس ایس کی طرح بہترین ہے۔

سیم سانگ گلیکسی ایس 10 پلس

گلیکسی ایس 10 پلس کی بیٹری بھی ایک بار چارج کرنے کے بعد زیادہ دیر تک قابل استعمال رہتی ہے اور آپ کی زندگی کو پرسکون بناتی ہے۔

ایس 10 پلس کی بیٹری 21 گھنٹے تک آپ کے موبائل فون کو چلاتی ہے اور اس دوران آپ کو اپنا موبائل دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

اگر آپ کو ایس 10 پلس کی قیمت زیادہ محسوس ہو تو آپ اس جیسا دوسرا موبائل فون ایس 10 خرید سکتے ہیں، جس کی بیٹری تقریباً 18 گھنٹے تک بغیر رکے چلتی رہتی ہے۔

ہواوے پی 30 پرو

ہواوے کمپنی کا موبائل پی 30 پرو بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ اس کو لینے کے بعد آپ کو بیٹری بار بار چارج کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔ پی 30 پرو کی بیٹری کو 22 گھنٹے 57 منٹ تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔

چائنیز کمپنی کے اس موبائل میں چار کیمرے موجود ہیں جبکہ اس کا ڈیزائن بھی بہت خوبصورت ہے۔

سیم سانگ گلیکسی نوٹ 9

سیم سانگ گلیکسی کا یہ موبائل بھی کچھ کم نہیں۔ اس کی بیٹری بھی 19 گھنٹے 20 منٹ تک آپ کا ساتھ دے سکتی ہے اور آپ کو تنگ نہیں کرے گی۔ یہ موبائل بڑی اسکرین کے ساتھ اپنے اندر زیادہ چیزوں کو محفوظ کرنے کی بھی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

ایل جی وی 50 تھن کیو

ایل جی کا رواں سال متعارف کیا گیا وی 50 تھن کیو موبائل کی بھی بیٹری لائف بہت اچھی ہے اور یہ ایک بار چارج کرنے کے بعد 17 گھنٹے 49 منٹس تک بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرتا ہے۔

جنوبی کورین کمپنی کا یہ موبائل 5 کیمروں کے علاوہ پانی سے بھی محفوظ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پہلا موبائل فون ہے جس میں فائیو جی کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔


متعلقہ خبریں