بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی دشوار

انگلینڈ کی بھارت پر فتح، پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی دشوار

کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت سے جیت کے بعد انگلینڈ پوائنٹس تیبل پر چوتھے نمبر پہ آ گیا ہے جبکہ پاکستان ایک درجہ نیچے پہنچ گیا ہے۔

اس وقت آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ 11، 11 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے 10 پوائنٹس ہیں اور پاکستان 9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں درجے پر پہنچ گیا ہے۔

5 جولائی کو پاکستان اس مرحلے کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا اور جیت کی صورت میں اس کے 11 پوائنٹس ہو جائیں گے۔

اسی طرح انگلینڈ اپنے پول کا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا اور جیت کی صورت میں اس کے 12 پوائنٹس ہو جائیں گے، اس صورت میں پاکستان سیمی فائنل کے مرحلے سے باہر ہو جائے گا۔

تاہم اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت جاتا ہے اور انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہو جاتی ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں