سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست دے دی


ورلڈکپ 2019 کے 39 ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 339 رنز ہدف کے تعاقب میں 315 رنزہی بنا سکی۔

جیسن ہولڈر الیون کی جانب سے نکولس پوران نے 118 اور ایلن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے ملینگا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چیسٹر لی اسٹریٹ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔

سری لنکا نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔

انفرادی کارکردگی کی بات کریں تو سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو 104، پریرا 64 اور تھرمنے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے دو، جبکہ کوٹریل، تھومس اور ایلن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں