ملتان: غیرت کے نام پر 9 قتل

ملتان: غیرت کے نام پر 9 قتل

فوٹو: آتشزدگی کے بعد لی گئی گھر کی تصویر


ملتان: سعودی عرب سے واپس آنے والے ملتان کے ایک رہائشی نے غیرت کے نام پر بیوی اور بچوں سمیت نو افراد کو قتل کردیا ہے۔

پولیس نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اجمل نے اپنی ساس ، بیوی اور ایک خاتون کو قتل کرکے گھر کو آگ لگادی جس سے گھر میں موجود دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

لرزہ خیز واقعہ ملتان کے علاقے حسن آباد میں پیش آیا جس کا مقدمہ تھانہ نیو ملتان میں درج کیا گیا ہے۔ آگ لگنے سے زخمی ہونے والے 14 سالہ  بچے صائم  کو نشتر برن یونٹ میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا۔

پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق سعودی عرب سے واپس آنے والے ملزم اجمل کو اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا اور اس نے اپنے دوست ظفر کے ساتھ مل کر قتل کیے۔

ہلاک شدگان کی میتیں ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں پوسٹ مارٹم کرنے کے ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ  ذمہ داروں کی گرفتاری اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔

پولیس نے ملزم اجمل اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ایک جرم شریک ظفر تاحال فرار ہے جس کے کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں