ملک بھر میں بارش اور گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشینگوئی

بالائی علاقوں کے علاوہ موسم خشک رہنے کا امکان | urduhumnews.wpengine.com

محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔

تاہم  ہزارہ، بنوں،کوہاٹ، ژوب، قلات، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، زیریں سندھ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی،گوجرانولہ،سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے جوہرآباد میں  20 ملی میٹر جبکہ سب سے کم بارش خیبر پختونخواکے علاقے میر کھانے اور کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے علاقے اٹک  میں 17، نور پورتھل 13، مری 12، سیالکوٹ 03، اسلام آباد (زیروپوائینٹ 01، ائیر پورٹ 01)، جھنگ، لیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں دیرمیں  09، چراٹ07، مالم جبہ 04،کالام02، پشاور،اورکشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

آج ملک کے گرم ترین مقامات  میں سبی48، دادو 47 اور دالبندین میں درجہ حرارت  46  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں