آج سےپسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں2سے ساڑھے 8فیصد اضافہ

ریلوے کی اپنے مسافروں کے لیے ایک اور خوشخبری

فائل فوٹو


لاہور:پاکستان ریلوے نے آج سےپسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں2سے ساڑھے 8فیصد اضافہ کردیاہے۔

پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات  کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں ریلوے کو تین سے چار ارب روپے کے خسارے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

پاکستان ریلوے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 50 کلو میٹر تک سفرکرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے سے کم اضافہ کیا  گیاہے۔

سیلون کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اورتمام  اسپیشل ٹرینوں کے کرایے قراقرام ایکسپریس کے کرائے کے برابر رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کے کرایوں میں اضافے کی خبر22جون کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران خود ہی سنائی تھی۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاتھا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے،3 ارب روپےکے اضافی بوجھ  پڑنے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا جارہاہے تاہم 4۔ 50 کلومیٹر تک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کوئی اضافہ نہیں  ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بڑی عید تک جو ٹکٹیں خریدی جاچکی ہیں ان میں اضافہ نہیں ہوگا،لوگوں نے شکایت کی ہے زبردستی کھانا رکھ کر 300،400 کا بل پکڑایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار پھر کرایوں میں اضافے کی خبر دیدی

یاد رہے کہ موجود حکومت نے اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں بھی  ٹرینوں کے کرایوں میں دس سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیاتھا۔ جس کا اطلاق سات دسمبر سے ہوا۔

پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس اور گرین لائن کے ای سی بزنس کے کرائے میں 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 170 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار، شاہ حسین ایکسپریس کے اے سی سلیپرکرایوں میں 670 روپے، اے سی بزنس میں540 روپے اور اے سی پارلر میں 390 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اے سی اسٹینڈرڈ کے کرائے میں 380 روپے جب کہ اکانومی کے کرائے میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کے ای سی سلیپر میں 850 روپے، اے سی بزنس میں 600 روپے، ای سی اسٹینڈرڈ میں 490 روپے اور اکانومی کلاس میں 190 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام کے اے سی سلیپرمیں 890 روپے، اے سی بزنس میں 660 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ میں 530 روپے اور اکانومی کلاس میں 210 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی سی فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کے اے سی بزنس میں 540 روپے اور اکانومی میں 160 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین ذکریا کے اے سی بزنس میں 480 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ میں 360 روپے اوراکانومی کلاس میں 140 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کراچی سے سکھرجانے والی اے سی سلیپرمیں 350 روپے، اے سی بزنس میں 230 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ میں 180 روپے جب کہ اکانومی کلاس میں 80 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔


متعلقہ خبریں