نئے مالی سال کے آغاز پر مارکیٹ 94 پوائنٹس اضافے سے 33,996 کی سطح پر بند

اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، انڈیکس 369 پوائنٹ گر گیا

فوٹو: فائل


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے  پہلے روز کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 94 پوائنٹس اضافے سے 33996 کی سطح پر بند ہوئی۔

سوموار کے روز جب مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 33901 پر تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس میں 90 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

نئے مالی سال کا پہلا دن ہونے کے سبب کاروباری حضرات نے سرمایہ کاری میں خاصی دلچسپی لی۔

گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے مارکیٹ کساد بازاری کا شکار رہی اور ایک وقت میں انڈیکس 1660 پوائنٹس نیچے چلا گیا تھا۔

پچھلے سوموار جب کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس35125 پر تھا اور آخری روز مارکیٹ 33901 پر بند ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے آخری پانچ دنوں میں مجموعی طور پر انڈیکس 1224 پوائنٹس نیچے آیا۔


متعلقہ خبریں