متحدہ اپوزیشن نے رہبر کمیٹی میں شامل ناموں کو حتمی شکل دیدی

جے یو آئی کا آزادی مارچ: اپوزیشن آج پھر سر جوڑے گی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: متحدہ حزب اختلاف میں شامل جماعتوں نے رہبر کمیٹی  میں شامل ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ اے پی سی میں شریک 9 جماعتوں نے اپنے اپنے نمائندے کمیٹی کے لئے نامزد کردیئے ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے منگل کو پارٹی رہنماؤں سے کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لئے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں رہبرکمیٹی کے چیئرمین کے نام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے رہبر کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی اور نئیر بخاری رکن ہونگے،مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال  جبکہ اے این پی نے کمیٹی کے لئے میاں افتخار حسین کا نام دیدیاہے۔

اسی طرح جمعیت علمائے اسلام ف نے اکرم خان درانی کو کمیٹی کا رکن نامزد کردیاہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے عثمان خان کاکڑ رکن ہونگے جبکہ جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے اویس نورانی کمیٹی میں شامل ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت اہل حدیث کے رانا شفیق پسروری اور نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر طاہر کمیٹی میں شامل ہونگے ۔ قومی وطن پارٹی کی جانب سے بھی رکن کا نام دیدیا گیا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ رہبر کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لئے مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام ف کے اراکین میں سے نامزدگی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلزپارٹی نے رہبر کمیٹی کیلئے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کردیا

25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان، اے پی سی اعلامیہ

مسلم لیگ ن جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو کمیٹی چئیرمین خود بننے کی تجویز دے چکی ہے۔ پیپلزپارٹی کمیٹی چئیرمین اپنے رکن کو بنوانے کے لئے کوشاں ہے۔ کمیٹی چئیرمین کے انتخاب کے بعد راہبر کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس طلب کیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں