دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ 31 ملین پاونڈ لے کر فرار

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ 31 ملین پاونڈ لے کر فرار

فائل فوٹو


دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ علیحدگی کے بعد 31 ملین پاونڈ اور اپنے دو بچے لے کر جرمنی فرار ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا سے خبری موصول ہورہی ہیں کہ حیٰی الحسین نے جرمنی میں پناہ کی درخواست دی ہے۔ 45 سالہ پرنسز حیٰی الحسین اپنی 11 سالہ بیٹی جلیلہ اور سات سالہ بیٹے زید کو بھی ساتھ لے گئی ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک جرمن سفیر نے انہیں دبئی سے فرار ہونے میں مدد کی لیکن جرمنی نے اس الزام پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

حیٰی الحسین اردن کے موجودہ حکمران عبداللہ کی بہن ہیں اور 2004 میں ان کی شادی دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد سے ہوئی تھی اور یہ ان کی چھٹی بیوی ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی سے فرار ہونے کے بعد  محمد بن راشد  کی اہلیہ خلع لینا چاہتی ہیں۔

ایمریٹس لیکس کے مطابق اردن اور دبئی نے جرمن حکومت سے کہا ہے کہ شہزادی اور بچوں کو واپس کیا جائے لیکن برلن نے اس مطالبے کو رد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اپریل 2018 میں شیخ محمد بن راشد کی دوسری بیوی سے بیٹی لطیفہ بھی بھاگ کر بھارت جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بنیادی حقوق کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا جو یہ اقدام اٹھانے کا سبب بنا۔

لطیفہ نے بیان دیا تھا کہ ہمیں تین بہنوں کو اپنے پاسپورٹ رکھنے کی اجازت نہیں اور دبئی سے باہر جانے کے لیے بھی اجازت طلب کرنی پڑتی ہے۔


متعلقہ خبریں