مقبوضہ کشمیر میں بس حادثہ: 33 ہلاک 6 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بس حادثہ: 33 ہلاک 6 زخمی

مقبوضہ کشمیر: مقبوضہ وادی چنار کے ضلع کشتواڑ میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور تقریباً نصف درجن زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی اور کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق کشتواڑ میں کیشون سے ضلعی صدر مقام کی جانب جانے والی ایک منی بس اس وقت کھائی میں جا گری جب وہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوفناک حادثے میں 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ نصف درجن زخمی بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بس گرنے کے فوری بعد مقامی آبادی کے افراد جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کیں۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ دیر بعد مقامی پولیس اور دیگر امدادی اداروں کے اہلکار بھی جائے حادثہ پہ پہنچے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ منی بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

چار دن قبل بھی جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سڑک کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جب کہ سات زخمی ہوئے تھے۔ جان کی بازی ہارنے والوں میں 9 طالبات بھی شامل تھیں۔


متعلقہ خبریں