رینٹل پاور کیس،راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد

چیف جسٹس اور جج صاحبان پارلیمنٹ کے دائرے میں مداخلت نہ کریں، اسپیکر کا خط

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد  کی ، راجا پرویز اشرف پرانکے نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی ۔

عدالت نے ملزمان پر ریشماں اور گلف پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے 7 اگست کو گواہوں کوبھی طلب کر لیا۔

عدالت کی طرف سے کہا گیاکہ 7 اگست کو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

دوسری طرف نیب راولپنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس میں سینیٹر رو بینہ خالد کے ساتھ ساتھ دیگرافراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز میں  مبینہ طور پر خرد برد کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو(نیب) کی طرف سے کہا گیاہے کہ  ملزمان نے قومی خزانے کو 30 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایاہے۔  تحقیقات میں ثابت ہوا کے ملزمان نے کرپشن کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نندی پور پراجیکٹ :بابر اعوان بری ،راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد

سینیٹر روبینہ  خالد اور دیگر کے خلاف ریفرنس نیب کی تفتیشی افسر افشاں بشارت نے دائر کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت  نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر قانون بابراعوان سمیت پانچ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرمحفوظ  فیصلہ 25جون کو سنایا تھا۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر قانون بابراعوان کو  بری جبکہ راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کی درخواستیں مسترد کردی  تھیں۔


متعلقہ خبریں