امریکہ میں چھوٹا مسافر طیارہ گرنے سے 10 افراد ہلاک

امریکہ میں چھوٹا مسافر طیارہ گرنے سے 10 افراد ہلاک

فائل فوٹو


ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا مسافر طیارہ گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رن وے سے اڑان بھرتے ہی طیارہ لوہے کی ہلکی چادر سے بنی ہوئی ایک عمارت سے جا ٹکرایا اور گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم بتایا جارہا ہے جہاز میں دو پائلٹ اور آٹھ مسافر سوار تھے۔ امریکی سول ایوایشن حکام کا کہنا ہے کہ رن وے کے قریب لگے کیمروں کی ویڈیو چیک کی جارہی ہیں تاکہ حادثے کی وجہ معلوم ہوسکے۔

امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی ٹیم نے کہا ہے کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے ہیں۔

امریکی سول ایشن حکام کے مطابق طیارے کا بلیک باکس تنصیلی جائزے کے لیے بھجوایا جائے جس کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

مقامی پولیس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ آگ بھڑک اٹھنے سے میتوں کے جسم اس قدر جھلس چکے ہیں کہ شناخت کرنا ممکن نہیں اور ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی میتیں ان کے ورثہ تک پہنچائی جا سکیں گی۔

 


متعلقہ خبریں