’عمران خان اجازت دیں تو سندھ میں 48 گھنٹے میں تبدیلی آجائے گی‘



وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعوی کیا ہے کہ ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے والے سابق حکمران سب جیلوں میں ہوں گے کوئی باہر نظر نہیں آئے گا۔وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ اگرعمران خان اجازت دیں تو سندھ میں 48 گھنٹے میں تبدیلی آجائے گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ بلاول اور ایان علی کو ایک ہی اکاونٹ سے ادائیگیاں ہوئیں۔

فواد چودھری نے چھانگا مانگا کی سیاست کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پارٹی پر قبضے کے بعد لیگی رہنما خود آ رہے ہیں اور وہ انہیں صرف آشیانہ دیں گے۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں نمبر پورے ہیں، گورنر سندھ جادو گر آدمی ہیں، عمران خان اجازت دیں تو 48 گھنٹے میں تبدیلی آجائے گی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم نواز نے اپنی پارٹی پر شب خون مارا، ن لیگ کو توڑنے میں مرکزی کردار مریم نواز کا ہے، پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کو نہیں توڑ رہی، ن لیگ سے جو بھی آئے گا اسے چھوٹا سا آشیانہ دیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کا پیسہ دبئی سے نکلتا ہے، برآمدات بڑھانا اور درآمدات کم کرنا حکومتی پالیسی ہے، ہم احتساب کا کلچر لے کر آئے ہیں، پٹواری اور تھانیدار کی کرپشن ختم ہونی چاہیئے، 10 سال میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا ؟

یہ بھی پڑھیے:پیپلزپارٹی کے 19 ارکان سندھ اسمبلی رابطے میں ہیں، فواد چوہدری

فواد چودھری کا کہنا تھا 10 سال کے قرضوں پر کمیشن بننا ضروری ہے، ان میں سے کوئی آپ کو باہر نظر نہیں آئے گا، سب جیلوں میں ہوں گے،
حکومت کا کوئی کرپشن کیس سامنے نہیں آیا، احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے۔


متعلقہ خبریں