آج کے بعد کس ٹرین کا کرایہ کیا ہوگا؟


پاکستان ریلوے کی طرف سے نوٹیفیکیشن کے اجراء کے بعد ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ایکسپریس کے کم سے کم کرائے میں 50 روپے اضافہ کیا گیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 450 روپے اضافہ ہواہے ۔

بہاؤالدین زکریاایکسپریس اور  خیبر میل کے کم سے کم کرایوں میں بھی  50 روپے اضافہ عمل میں لیا گیاہےجبکہ زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 450 روپے اضافہ عمل میں لیا گیاہے۔

کراچی، شالیماراورشاہ حسین ایکسپریس اے سی سلپر کے کرایوں میں 150 روپے اضافہ کیا گیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 250 سے 1100 روپے تک اضافہ ہوچکاہے۔

حکومت نے خصوصی ٹرینوں کے کم سے کم کرایوں میں 200 روپے اضافہ کیا ہے جبکہ خصوصی ٹرینوں کے اکانومی کلاس کے کم سے کم کرایوں میں  بھی 150 روپے اضافہ ہوگیاہے۔

اسی طرح خصوصی ٹرینوں کے زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 1500 روپے تک اضافہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: آج سےپسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں2سے ساڑھے 8فیصد اضافہ

بولان، مہر، تھر ایکسپریس کے زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 450 روپے اضافہ کیا گیاہے۔اسی طرح خیبر میل کے زیادہ سے زیادہ کرایوں میں 400 سے 800 روپے تک اضافہ ہوچکاہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے آج سےپسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں2سے ساڑھے 8فیصد تک اضافہ کردیاہے۔

پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات  کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں ریلوے کو تین سے چار ارب روپے کے خسارے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں