واٹس ایپ کے دماغی صحت پر اثرات


اس حوالے سے بہت زیادہ بحث ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنا شخصیت کے لیے نقصان دہ ہے مگر یہ اتنا بھی برا نہیں، جتنا لوگ خیال کرتے ہیں۔

برطانیہ کی ایج ہل یونیورسٹی نے تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ واٹس ایپ میسجنگ ایپ نفسیاتی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

ایک سو اٹھاون خواتین اور بیالیس مردوں پر تحقیق کی گئی جن میں سے ہر صارف واٹس ایپ پر روزانہ اوسطاً 55 منٹ گزارتا تھا۔ یونیورسٹی کے مطابق تحقیق میں شامل تمام افراد کی اوسط عمر 24 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر آپ کو شرمندگی سے بچا لے گا

حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر یونیورسٹی نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کا استعمال سماجی تعلق میں مضبوطی اور دماغ پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

اس ایپ پر روزانہ لوگ جتنا وقت گزارتے ہیں اتنا ہی خود کو کم تنہا سمجھتے ہیں۔ پیغام رسانی یہ ایپ استعمال کرنے سے دوستوں اور گھروالوں سے قربت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

یونیورسٹی نے دعویٰ کیا ہے جو لوگ زیادہ گروپ چیٹس میں وقت شامل ہوتے ہیں ان احساس کمتری کم ہوتی ہے جبکہ مثبت سوچ اور خود اعتمادی بڑھتی ہے۔


متعلقہ خبریں