گجرات: ریڈ بک میں شامل 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک


کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3  مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیاہے جبکہ کارروائی میں 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے کارروائی کالعدم تحریک طالبان کے 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی۔

ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت نادر، طیب اور بلال کے نام سے ہوئی ہےاوران کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ، نقشے اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد 2007 میں سرگودھا میں پاکستان ائر فورس کی بس اور پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے نام ریڈ بک میں بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

سی ٹی ڈی کے مطابق خطرناک دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت  بھی حاصل  کر رکھی تھی۔


متعلقہ خبریں