پاکستان کو تیل کی فراہمی رواں ماہ سے شروع ہو گی

oil tanker on strike

اسلام آباد: سعودی عرب سے پاکستان کو تیل فراہمی رواں مال سے شروع ہو جائے گی جو تین سال تک جاری رہے گی۔

سعودی سفارتخانہ کے مطابق موخر ادائیگی پر سعودی عرب ماہانہ 275 ملین ڈالر کا تیل پاکستان کو جولائی 2019 سے فراہم کرے گا۔ معاہدے کے مطابق پاکستان کو فراہم کردہ تیل کی مجموعی لاگت 9.9 ارب ڈالر ہو گی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے گئے اور یہ امداد سعودی قیادت کی طرف سے پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ساتھ ایم او یوز امداد نہیں سرمایہ کاری ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی سفارتخانہ کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ اکتوبر میں پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا جو تین ارب ڈالر کا تھا اور اس پیکج سے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی جبکہ سعودی مدد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی گرتی معیشت کو سہارا دینے کی غرض سےاعلان کردہ تین ارب ڈالر کی پہلی قسط میں سے ایک ارب ڈالر کی رقم گزشتہ سال 19 نومبر کو موصول ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کے مجموعی ذخائر میں اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو وزیرِ اعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا وعدہ کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے مابین اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں