وجے شنکر زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

وجے شنکر زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

لندن: بھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر پاؤں کا انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق میانک اگروال کو شنکر کے متبادل کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی بورڈ کے ایک اعلامیے کے مطابق شنکر کے زخم کے علاج میں کم از کم تین ہفتے درکار ہوں گے۔

شنکر کی جگہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں ریشاب پنت کو شامل کیا گیا تھا۔

انگلینڈ نے اس اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی کے اپنے امکانات روشن کیے جبکہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی۔


متعلقہ خبریں