’رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 15 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد ہوئی ‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کو مصدقہ اطلاعات پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گرفتار کیا ہے، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہیں جن کی مالیت 15 سے20 کروڑ روپے ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این ایف ایک خود مختار ادارہ ہے، رانا ثناء کی گاڑی سے 15 کلو گرام وزنی ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس پر اے این ایف نے انہیں گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی جانب سے رانا ثناء کی گرفتاری کو سیاسی یا انتقامی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے جسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت راناثناءللہ کی حراست کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں، رانا ثناء اللہ کو کل ریمانڈ کے لیے لایا جائے گا، وہ اور ان کی جماعت وہاں اپنا مؤقف پیش کریں۔


متعلقہ خبریں