بنگلہ دیش کو شکست دے کر بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا


برمنگھم:عالمی کپ 2019 کے 40 ویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیئے گئے  315 رنزہدف کے تعاقب میں 48 ویں اوور میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مشرفی مترضیٰ الیون کی جانب سے شکیب الحسن 66 اور محمد سیف الدین 51 بنا کر نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے بمرا نے چار جبکہ پانڈیا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں سینچری اسکور کرنے پر روہت شرما کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس  سے قبل برمنگھم کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہیل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

کوہلی الیون نے روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے، جبکہ اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کی بات کریں تو سلامی بلے باز روہت شرما نے 104 اور کے ایل راہول نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ویرات کوہلی سمیت کوئی بھی مڈل آرڈر بلے باز بڑی باری نہ لے سکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شکیب الحسن اور روبیل حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں