متحدہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہونیکا امکان


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کی گرفتاری کی وجہ سےمتحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال لاہور روانہ ہو گئےہیں جہاں وہ مسلم لیگ ن کی طرف سے طلب کیے گئےاہم اجلاس میں شریک ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال رہبر کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی کررہے ہیں اس لیے آج کا اجلاس ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قائم کی گئی  رہبر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی اپنے پہلے  اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، سیاسی جلسوں اور ملکی معاشی صورتحال پر غور کرے گی۔

رہبر کمیٹی نیب کے اسیرسیاسی رہنماؤں کے کیسز اور آئندہ ممکنہ گرفتاریوں سے متعلق امور پر غور کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم علیحدہ علیحدہ چلانے یا پھر مشترکہ طور  پر چلانے پر بھی غور کرے گی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ رہبر کمیٹی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی روکنے کے لیےکیے گئے رابطوں پر بھی غور کریگی۔

رہبر کمیٹی گیارہ رکنی ہے جس میں  پی پی پی ،ن لیگ نیشنل پارٹی ،پشتونخوا میپ ،عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگرسیاسی وپارلیمانی جماعتوں کے ارکان کمیٹی شامل ہیں۔

رہبر کمیٹی کے پہلے اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری ،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ،میر طاہر بزنجو ،عثمان خان کاکڑ اورآفتاب احمد خان شیر پاؤ سمیت دیگرارکان شرکت کریں گے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ مولانا فضل الرحمن نے منگل کو پارٹی رہنماؤں سے کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لئے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت میں رہبرکمیٹی کے چیئرمین یا صدر کے نام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ رہبر کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لئے مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام ف کے اراکین میں سے نامزدگی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلزپارٹی نے رہبر کمیٹی کیلئے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کردیا

25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان، اے پی سی اعلامیہ

مسلم لیگ ن جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو کمیٹی چئیرمین خود بننے کی تجویز دے چکی ہے۔ پیپلزپارٹی کمیٹی چئیرمین اپنے رکن کو بنوانے کے لئے کوشاں ہے۔ کمیٹی چئیرمین کے انتخاب کے بعد راہبر کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس طلب کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے:متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قائم رہبر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا


متعلقہ خبریں