اسٹاک مارکیٹ 310 پوائنٹس اضافہ پر بند

اسٹاک مارکیٹ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 310 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار 307 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو ملا جُلا رجحان موجود رہا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 33 ہزار 918 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

منگل کو مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت رجحان موجود رہا اور 100 انڈیکس 34 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے سے جاری کساد بازاری ختم ہونے کے بعد گزشتہ دو دن سے مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 73،910،780 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2،853،234،971 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نئے مالی سال کے آغاز پر مارکیٹ 94 پوائنٹس اضافے سے 33,996 کی سطح پر بند

سوموار کے روز بھی انڈیکس میں مجموعی طور پر 91 پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 33996 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

مالی سال 2018-19 کے آخری ہفتے کے آغاز پر انڈیکس35125 پر تھا اور آخری روز مارکیٹ 33901 پر بند ہوئی جب کہ پانچ دنوں میں مجموعی طور پر 1224 پوائنٹس کم ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں