آئندہ 24گھنٹوں میں ملکی موسم کیسا رہے گا؟

فوٹو: فائل


محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہنے کی پیشین گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرم رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ لاہور، ژوب، سبی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بونداباندی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقوں  منگلا میں 25 جبکہ سب سے کم بارش  جہلم میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:ملک بھر میں بارش اور گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشینگوئی

گزشتہ روز گرم ترین مقامات میں سبی46، دادو ، نوکنڈی، دالبندین میں درجہ حرارت  45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں