وزارت مذہبی امور کا 40 فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ

حج 2019 کے لیے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کا افتتاح

وزارت مذہبی امور نےحج 2019کے نئے کوٹہ میں سے 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے سمری وفاقی کابینہ کا ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ آج پرائیویٹ اسکیم کےتحت 40 فیصد کوٹہ اور حج پلان کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ نے پہلے 16 ہزار اضافی کوٹہ کا 40 فیصد پرائیویٹ اسکم کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حج آپریشن کے آغاز اور حج میں دن کم ہونے کے باعث  کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرائیوٹ کوٹہ سرکاری کوٹہ میں ضم کرکے 6 ہزار 316 درخواستوں کی دوبارہ قرعہ اندازی کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے پہلی حج پرواز پانچ جولائی کو روانہ ہوگی

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور تیسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کرے گی۔ سرکاری حج اسکیم کے مزید 6 ہزار 316 ناکام درخواست گزاروں کو ایک اور موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ  پاکستانی عازمین حج کو لے کر نجی ایئرلائن کی پہلی ’حج پرواز‘ پانچ جولائی 2019  کو روانہ ہو گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے حج پروازوں کا جو شیڈول جاری کیا ہے اس کے تحت 180 سے زائد عازمین حج پانچ جولائی کو روانہ ہوں گے جب کہ چھ جولائی کو سعودی ایئرلائن سے 200 سے زائد عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد سے شروع ہونے والا حج آپریشن چھ اگست تک جاری رہے گا۔ اس آپریشن کے دوران 95 پروازوں کے ذریعے 25 ہزار 81 عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے عازمین حج کی سہولت کے لے امیگریشن کے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد کو تمام سہولیات کراچی ایئرپورٹ پر ہی بہم پہنچائی جائیں۔


متعلقہ خبریں