سوشل میڈیا کے خلاف ہڑتال کا اعلان

فوج

فائل فوٹو


انڑنیٹ پر معلومات کی ویب سائٹ وکی پیڈیا کے شریک بانی ڈاکٹر لارے سنگر نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے دو دن کے لیے سماجی رابطوں والی ویب سائٹس کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور عوام کو بھی چاہیے اس ہڑتال میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چار اور پانچ جولائی کو 48 گھنٹوں کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کے کمپنیوں کو اس بات کا احساس دلانا چاہیے کہ صارفین کی ذاتی معلومات کا استعمال کم کریں۔

جو لوگ اس ہڑتال میں حصہ لیں گے وہ دو دن تک فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس استعمال نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر مقبول لیکن جھوٹی پوسٹ

وکی پیڈیا کے شریک بانی نے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ ہم اجتماعیت کا مظاہرہ کر کے کمپنیوں کو یہ بتائیں گے کہ پروپیگنڈہ ختم کریں اور ہمیں اپنی معلومات پر اختیارات دیں۔

انہوں نے لکھا کہ جتنے زیادہ لوگ اس ہڑتال میں شامل ہوں گے تحریک اتنی ہی زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔  ڈاکٹر لارے سنگر نے امید ظاہر کی کہ ہڑتال سے  کمپنیاں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائیں گی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ کیخلاف ہڑتال کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ’ڈیجیٹل آزادی‘ کے نام سےقانون کا ایک مسودہ منظور کرایا جائے جس کا مقصد بولنے کی آزادی اور معلومات کی حفاظت ممکن بنانا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں فیس بک پر صارفین کی معلومات فروخت کرنے کا الزام لگا تھا اور گوگل پر بھی الزام رہا ہے کہ وہ اشتہارات دکھانے میں پروپیگنڈے سے کام لیتا ہے۔

ٹیکنالوجی اور انٹر نیٹ کی بڑی کمپنیاں اس بات سے خبردار کرتی رہتی ہیں کہ صارفین سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جو معلومات درج کرتے ہیں وہ محفوظ نہیں کسی بھی وقت غلط ہاتھوں میں جا سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں