الیکشن کمیشن نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا


الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی 2018کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

29 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 15 جولائی کو صبح 8 سے شام 5 تک ہو گی۔ ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر 29 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

شاہ زین بگٹی کے خلاف الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنایا تھا۔

کوئٹہ کے  الیکشن ٹریبونل میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹٰفکیشن 28 جون کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے طارق محمد کیتھران نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا۔

رواں سال اپریل میں سریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ 259 میں دھاندلی کے معاملے پر طارق کھیتران کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور کامیاب امیدوار شاہ زین بگتی کو نوٹسز جاری کیے تھےبعد ازاں الیکشن ٹریبونل کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ طارق محمد کیتھران نے دھاندلی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا پھر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:فریال تالپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

شاہ زین  بگٹی کے مدمقابل امیدوار طارق محمد کیتھران نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔

عام انتخابات 2018 میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کےسربراہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں