ملک بھر میں ماربل کی سپلائی روک دی گئی


پشاور:خیبرپختونخوا میں ماربل کی  صنعت سے وابستہ مل  مالکان نے ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے باعث ملک بھر میں ماربل کی سپلائی روک دی گئی ہے۔

‎آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکسسز کی بھر مار کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں ماربل  کی صنعت سے وابستہ  مل مالکان سراپا احتجاج ہوگئے ہیں ۔ انہوں  نے تمام کارخانوں کو بندکرکے ملک بھرمیں ماربل کی سپلائی روکنے کا اعلان کردیاہے۔

‎ماربل ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری ساجد خان  کے مطابق حکومت کی جانب سے انڈسٹری پر 17 فیصد اضافی سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے ہے۔ حکومت کی طرف سے فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال ختم نہیں کرینگے۔

ماربل کے ‎کاروبار سے وابستہ دیگر افراد بھی نئے ٹیکس کے نفاذ سے پریشان ہیں۔ صنعت کار ندیم خان نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پہلے سے ہی ٹیکس دینے والوں سے اضافی ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے ، ہمارے حال پر کچھ تو رحم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت نے روز مرہ استعمال کی 569 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی

ماربل ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ جب تک چئیرمین ایف بی آر ملاقات کرکے جنرل سیلزواپس نہیں لیتے ہڑتال جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں