میکسیکو: 60 ڈگری سینٹی گریڈ میں برف کا طوفان

فائل فوٹو


گرم آب و ہوا والے علاقوں میں باشندے اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتے کہ جون، جولائی میں انہیں ٹھنڈ یا برفباری کا نظارہ کرنے کو ملے گا لیکن میکسیکو میں ایسا ہی ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے اس ملک میں شدید گرمی پڑی لیکن لوگ جب اتوار کی صبح لوگ جاگے تو 3 فٹ سے زائد برفباری پڑ چکی تھی۔ سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں تقریباََ برف سے ڈھک چکی تھیں، گلیاں اور گھروں کی چھتوں پر بھی برف سفید چادر کی طرح  پڑی ہوئی تھی۔

رات بھر جاری رہنے والے برف کے طوفان سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں صاف کرنے میں مقامی سرکاری اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

فوجی اور دیگر امدادی اداروں نے عوامی مقامات سے برف ہٹانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ان لوگوں کو امداد پہنچائی جن کے گھر متاثر ہوئے تھے۔

مقامی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس علاقے میں عام طور پر برفباری نہیں ہوتی لیکن اس بار خلاف معمول گرمیوں میں برفباری کے طوفان نے ماضی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پر جون، جولائی میں  اس علاقے کا درجہ حرارت 45 سے اوپر رہتا ہے اور اتوار کی صبح بھی 60 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی اس شہر کا درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر رہنے کا امکان ہے جس برف پگھل جائے گی اور عوامی مشکلات میں کچھ کمی ہوگی۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ جون سے ستمبر کے درمیان اس علاقے میں طوفان آنا معمول کی بات ہے لیکن برفباری کبھی نہیں ہوئی۔

رات کو سفر کرنے والے لوگ شدید برفباری کی وجہ سے راستوں میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو آپریشن سے نکالا گیا۔


متعلقہ خبریں