نواز شریف کیلئے جیل میں گھر سے کھانا لانے پر پابندی کے خلاف مذمتی قرارداد

نواز شریف نے کارکنوں کو 23مارچ کو جیل کے باہر جمع ہونے سے روک دیا

فوٹو: فائل


سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کےلئے جیل میں گھر سے کھانا لانے پر پابندی کے خلاف  مذمتی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔

قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسملبی سعدیہ تیمور کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیاہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اس وقت سینٹرل جیل لاہور میں پابند سلاسل ہیں جہاں ان کا کھانا گھر سے تیار ہو کر آتا ہے۔ گذشتہ روز وزیر اعظم کے بیان کے بعد سابق وزیر وزیر اعظم سے یہ سہولت چھین لی گئی ہے۔

قرار داد میں کہا گیاہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے پھر دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی ہے،وفاقی حکومت کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اترآئی ہے،

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی نے اپنی قرار داد میں کہاہے کہ  وفاقی اور پنجاب حکومت کے سیاسی انتقام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،گھر سے کھانا لانے کی اجازت صرف نواز شریف کو ہی حاصل نہیں ہے  بلکہ بڑے بڑے قیدیوں کا کھانا گھر سے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:نواز شریف کو جیل میں دل کا دورہ پڑا مگر حکومت نے آگاہ نہیں کیا، مریم

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گھر سے کھانا لانے پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔


متعلقہ خبریں