قومی اسمبلی :پہلے پارلیمانی سال کا آخری اجلاس 26 جولائی کو بلانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی: پی ٹی آئی 110 سیٹیں لے کر سر فہرست | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستانی پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کا آخری اجلاس 26 جولائی کو بلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

قواعدکے مطابق قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال 12 اگست کو مکمل ہوگااورپارلیمانی سال میں ایوان کا اجلاس 130 دن منعقد کرنا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ قومی اسمبلی کے پہلے سال میں 113 دن اجلاس ہو چکا ہے، اس لیےچھبیس جولائی کو شروع ہونے والا اجلاس پندرہ روز جاری رہے گا۔

دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر  ملک میں موجود ہیں نہ ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری ملک میں ہیں ،سوال پیدا ہوگیاہے کہ ان حالات میں  پارلیمنٹ کے امور کون چلا رہا ہے ؟

پارلیمان کے قواعد وضوابط کے مطابق اسپیکر کی عدم موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر قائمقام اسپیکر کے فرائض انجام دیتے ہیں، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں کی عدم موجودگی سے متعلق رولز خاموش ہیں۔

یہ  بھی پڑھیے:15 ویں قومی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصرسے پارلیمانی امور پر ٹیلی فون کے ذریعے ہدایات لی جارہی ہیں۔ رانا ثنا اللہ خان کی  گرفتاری کی اطلاع بھی اسپیکرقومی اسمبلی  کو ٹیلی فون کے زریعے دی گئی۔


متعلقہ خبریں