ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی



کراچی: ڈالر کی قیمت مزید کم ہونے لگی۔ ڈالر آج مزید 2 روپے کمی کے بعد 158 روپے 5 پیسے پر آ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آج دو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کم ہوئے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو کر 159 روپے کا ہو گیا۔

27 جون کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 164 روپے 5 پیسے پر پہنچ گئی تھی اور اوپن مارکیٹ میں 164 روپے 25 پیسے تک بڑھ گئی تھی۔ گزشتہ ماہ جون میں ڈالر کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور انٹر بینک میں ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کو قطر سے امداد کی پہلی قسط50 کروڑ ڈالرز وصول

ایک ماہ کے دوران ڈالر 147 روپے 92 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں ایک 273 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

بینکوں کے درمیان لین دین میں روپے پر دباؤ میں کمی آئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان موجود رہا۔


متعلقہ خبریں