ابھرتے ہوئے تیز گیند باز شعیب اختر کے ریڈار پر آ گئے


پاکستان انڈر 19 کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنی گیند بازی کی ویڈیوز کی ذریعے شعیب اختر کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ٹوئٹر پر نسیم شاہ کے ایک مداح نے ان کی جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم کے خلاف  گیند بازی کی ویڈیو شیئر کی اور اس پر شعیب اختر کی رائے مانگی۔

راولپنڈی ایکسپریس نے جواب میں اس مداح سے نسیم شاہ کی مزید ویڈیوز اور ان کی تفصیلات بھی مانگ لیں ہیں۔

یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن میں پشاور سے تعلق رکھنے والے نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم زخمی کے باعث وہ ایک میچ بھی نا کھیل سکے۔

نسیم شاہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں زرعی ترقی بنک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں انہوں نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

دائیں ہاتھ سے گیند بازی کرنے والے نسیم شاہ اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی غیرمعمولی کارکردگی کی بہت تعریف ہو رہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں