بے چینی سے نجات حاصل کریں

بے چینی سے نجات حاصل کریں

فوٹو: فائل


بے چینی پریشان کن نہیں ہے۔ یہ دن میں کسی بھی وقت ہو سکتی ہے تاہم زیادہ تر صبح کے وقت ہوتی ہے۔ صبح بے چینی کے عالم میں بیدار ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ہم کسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھاتے ہیں تو اس کی ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خوش قسمتی سے کچھ ایسی چیزیں موجود ہیں جو آپ کو بے چینی اور پریشانی سے نجات دلانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ اس حوالے سے کچھ ریسرچ اور ماہرین کی تجاویز آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر ہیں۔

سونے سے قبل

بستر پر سونے سے قبل آپ اپنے موبائل اور دیگر ڈیوائسز کو بند یا سائلنٹ کر کے سوئیں۔ رات کو دیر سے آنے والے نوٹیفکیشنز، ٹوئٹس اور گروپ میں آنے والے پیغامات صبح تک کا انتظار کر سکتے ہیں اس لیے آپ اپنے بستر پر جانے سے قبل اپنے موبائل اور دیگر ڈیوائسز کو سائلنٹ یا بند کر کے سوئیں کیونکہ ان سب کی وجہ سے آپ کے دماغ پر اثر پڑتا ہے جو آپ کے سکون کو مشکل بناتے ہیں۔

موبائل سے نکلنے والے نیلی روشنی بھی آپ کی نیند کو متاثر کر سکتی ہے اور یہ ایسے ہارمونز کو روکتا ہے تو آپ کی نیند کو پرسکون بناتا ہے۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ اپنی نامکمل نیند کی وجہ سے بے چینی کی کیفیت میں مبتلا رہتے ہیں۔

کل کے لیے اپنے کپڑے ترتیب دیں

آپ اپنے پہننے والے کپڑوں کو ایک روز قبل ہی تیار کر کے سوئیں اور صبح جب اٹھیں تو آپ کو کپڑوں کی وجہ سے پریشانی نہ اٹھانی پڑے کیونکہ صبح اٹھنے کے ساتھ ہی آپ کو اپنے کپڑوں کی فکر ہوتی ہے جن کا جلد بازی میں انتخاب مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 30 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل یہ پانچ چیزیں سیکھ لیں

اپنے لیے کچھ وقت نکالیں 

رات سونے سے قبل کچھ دیر کے لیے اپنی مصروفیت سے چھٹکارا حاصل کریں اور اپنے لیے ایک گھنٹہ نکالیں۔ اس ایک گھنٹے کے دوران یوگا اور مراقبہ کی طرز کی ورزش کریں، کچھ دیر گہری سانس بھی لیں جو آپ کی نیند کو پرسکون بنا دیں گے۔

ذہنی مشقیں کریں

اگلی صبح کے کچھ کاموں سے نمٹنے کے لیے ذہنی مشقیں کریں۔ جسے آپ ایک کھیل میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ مختلف نسل کے کتوں کے بارے میں سوچیں یا ذہنی طور پر اپنے بچپن کے گھر کے ہر کمرے میں چلیں۔ اس طرح کا عمل آپ کو مختلف پریشانیوں سے نجات دے سکتا ہے اور آپ کی ذہنی پریشانی کم کر دے گا۔

اچھا سوچیں

اگر آپ فکر مند ہیں تو اپنے دماغ کو اچھا سوچنے کی تربیت دیں اس سے بھی آپ کی بے چینی اور پریشانی کم ہو جائے گی۔ آپ کے ساتھ منفی خیالات اس وقت تک چلتے ہیں جب تک آپ منفی سوچیں تو آپ منفی سوچ کو ختم کریں اور پریشانی سے نجات حاصل کریں۔


متعلقہ خبریں