امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

بی ایل اے کو عالمی سطح پر کالعدم قراردینےکیلئےاقوام متحدہ سے رابطے کا فیصلہ

امریکہ نے دہشتگردوں کی فہرست میں کلعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور جنداللہ کا نام شامل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کے اس اقدام کے تحت دونوں تنظیمیں اب دہشتگرد تصور کی جائیں گی جبکہ ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد کر دیئے جائیں گے۔

امریکہ نے اپنی دہشتگردوں کی فہرست میں بی ایل اے کے علاوہ جنداللہ کا نام بھی شامل کیا ہے۔

بلوچستان لبریشن آرمی کی بنیاد براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری نے رکھی تھی ۔

اس ضمن میں امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے پاکستان میں سول اور سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے، جبکہ اس تنظیم نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم جنداللہ نام بدل کر جندل العدل کے نام سے کام کر رہی تھی، جنداللہ اور جندالعدل نے ایرانی سول اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کیے۔


متعلقہ خبریں