بھارت کو ہرا کر پاکستان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

بھارت کو ہرا کر پاکستان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

دوحہ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3-1 سے شکست دے کر ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم جو پنکج اڈوانی اور لکشمن راوت پر مشتمل تھی، کو پاکستان کے اسجد اقبال اور محمد بلال نے شکست دی۔

قومی ٹیم نے ابتدا میں بہترین کھیل پیش کیا اور پہلے دونوں فریم جیت لئے، تیسرے فریم میں بھارتی ٹیم کی واپسی ہوئی اور انہوں نے یہ سیٹ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان نے چوتھا فریم جیت کر بھارت کا یکے بعد دیگرے ٹائٹل اپنے نام کرنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل قومی ٹیم نے ایشیئن اسنوکر چیمپئن شپ میں بھی بھارت کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں