فٹبال کی دنیا کےسب سے طویل ترین دورانیے کا میچ


فٹبال کی دنیا کا سب سے طویل ترین دورانیے کا میچ کھیلے جانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے،یہ میچ چار دن تک جاری رہااور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس  میں پاکستانی خواتین فٹبالرابیحہ حیدراور ہاجرہ خان بھی شریک ہوئیں۔

ہم نیوز کے مطابق یہ تاریخ فرانس کے شہر لیون میں رقم کی گئی ہے۔ اس طویل ترین دورانیے کے میچ میں 67 ممالک سے لگ بھگ ساڑھےتین ہزار خواتین فٹبالرز نے شرکت کی۔

چارروزہ میچ میں پاکستانی قومی ٹیم کی فٹبالرز ابیحہ حیدر اورکپتان ہاجرہ خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

حاجرہ خان دنیا کے سب سے کم اونچائی پر کھیلے گئے ریکارڈ سازفٹبال میچ میں بھی شریک ہوئیں تھی جبکہ ابیحہ حیدر کوپہلی بار اس قسم کے ایونٹ کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ ابیحہ سمیت دس فٹبالرز کو فیفا نے اسپانسر کیا تھا۔

پاکستان فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے اس ریکارڈ ساز میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چھ گول کرنے میں کامیاب رہیں۔

یہ بھی پڑھیے:چھ رنز پر آؤٹ ہوکر مالی کی ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اس اہم میچ میں ابیحہ اورہاجرہ کے کھیل کو خوب سراہا گیا، ابیحہ بھارت اورپاکستان کی مشترکہ ٹیم میں شامل تھیں  جس میں چار بھارتی کھلاڑی اور ایک پاکستانی نژاد امریکی فٹبالرکو بھی شامل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں