رینٹل پاور کیس:سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر براہ راست فرد جرم عائد

پیپلزپارٹی چارج ہو چکی، ن لیگ سے ون آن ون مقابلہ ہے: راجہ پرویز اشرف

فائل فوٹو


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف براہ راست فرد جرم عائد کر دی، راجہ پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

گزشتہ سماعت راجہ پرویز اشرف پر نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی تھی ۔ عدالت نے 7 اگست کو انہیں دوبارہ طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نےراجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی ۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے ضمنی ریفرنس کی سماعت  10 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

ریفرنس کے تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان مکمل ریکارڈ نہ ہو سکا۔ آئندہ سماعت پر بھی تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے راجہ پرویز اشرف  سے سوال کیا کہ بلال بھٹو کو مہمند ایجنسی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی کیا کہیں گے؟

صحافی کے سوال پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن ہو رہے ہیں کیا معاملات ہیں ،ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،معاملات طے پائے ہوئے تھے الیکشن کی کمپین کیلئے جانا تھا۔

ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان اور جسٹس  ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواست منظور کر لی گئی اور آپ کی مسترد کیا کہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اس معاملے پر کچھ نہیں کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیے: نندی پور پراجیکٹ :بابر اعوان بری ،راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد


متعلقہ خبریں