قید تنہائی: رانا ثنا اللہ کو جیل میں فرش پر سونا پڑا

Archaeologist Aurore Didier points to some artifacts amongst the 445 artifacts from the 2nd and 3rd millennium BC which were seized by French customs between 2006 and 2007, before being returned by French authorities to Pakistan, during a ceremony at the Embassy of Pakistan in Paris, France, July 2, 2019. REUTERS/Philippe Wojazer


لاہور: منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثنا اللہ کی جیل میں پہلی رات کیسے بسر ہوئی ہم نیوز نے اس کا پتہ چلالیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو پہلی رات کیمپ جیل کی بیرک نمبر 6 میں فرش پر سونا پڑا اور انہیں سونے کے لئے صرف ایک چادر فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق  رانا ثنا اللہ کوقید تنہائی میں یعنی بیرک میں اکیلا رکھا گیا ہےجبکہ  ارد گرد تمام بیرکیں خالی ہیں۔ رانا ثنا اللہ کو جس بیرک میں رکھا گیاہے اسکے باہر جیل پولیس کے افسران سمیت اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کی بیرک کے سامنے چار وارڈر،ایک ہیڈ وارڈر اور ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو تعینات کیا گیاہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب کے خلاف درج مقدمہ میں شریک  دیگرملزمان کو پرانی جیل کی ملاحظہ بیرک میں رکھا گیاہے۔

رانا ثنا اللہ خان کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتاری کے بعد گزشتہ روز  14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیاتھا۔

اے این ایف نے سابق وزیرقانون کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا اور14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی  جو عدالت نے منظور کرلی۔

رانا ثنا اللہ اور دیگر6 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔دیگر ملزمان میں اکرم ، عمر فاروق ، عامر رستم ، عثمان احمد اور سبطین خان شامل ہیں۔

رانا ثنا اللہ خان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نےعدالت میں دلائل دیتے ہوئے  کہا تھا کہ سیاسی کیس بنا کر ان کے موکل کو گرفتار کیا گیاہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے رانا ثنااللہ سے مشاورت کی اجازت طلب کی تو عدالت نے کہا کمرہ عدالت بھرا ہوا ہے اجازت نہیں دے سکتے۔

رانا ثنا اللہ کے وکیل نے کہا کہ کمرہ خالی کرالیتے ہیں دس منٹ کے لیے مشاورت کی اجازت دی جائے ،اس پر عدالت نے استدعا منظور کرلی۔

رانا ثنااللہ خان کو گزشتہ  سے پیوستہ روز یکم جولائی کو موٹروے پر اے این ایف  نےگرفتار کیا تھااور ان کےخلاف مقدمہ  بھی اسی روز ہی درج کر لیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے: رانا ثنا اللہ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا


متعلقہ خبریں