میانمارکی فوج روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، اقوام متحدہ


میانمار کی  فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم کھل کر دنیا کے سامنے آ گئے۔ اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے فوجی آپریشن کے نام پرمسلمانوں کے قتل عام ،اجتماعی زیادتی اور املاک کو جلانے کی تصدیق کر دی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ میانمارکی  فوج روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں یو این تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ برما کی فوج ریخائن ریاست میں اب بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی میانمار کی فوج نے ریخائن میں بلیک آوٹ کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ 2017 میں برمی فوج نے مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے ریخائن میں آپریشن کیاجس کے بعد 7لاکھ 30 ہزار مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے: میانمار کے آرمی چیف روہنگیا مسلمانوں کے قاتل قرار

عالمی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ میانمار کی فوج بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی، اجتماعی زیادتی اور املاک کو جلانے میں ملوث بھی ہے۔اپریل کے مہینے میں بھی برمی فوج نے ہیلی کاپٹر سے کھیتوں میں کام کرنے والے افراد پر فائرنگ کی تھی۔


متعلقہ خبریں