حکومت کے فسطائیت زدہ حربے بڑھتے جائیں گے،بلاول بھٹوزرداری

ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہانہیں چھوڑ سکتے،بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ دھاندلی زدہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ نے ملکی معیشت کی جان نکالنا شروع کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی جان نکلنے کے ساتھ حکومت کے فسطائیت زدہ حربے بھی اب بڑھتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب روم کے شہری بھوک سے مررہے تھے تو بادشاہ سیزر گلیڈیٹر جنگجوؤں کے کھیل کے ذریعے عوام کا دھیان ہٹاتا تھا۔عمران خان سوچتا ہے کہ وہ تنقید کرنے والوں کو گرفتار کرے گا تو عوام معاشی قتل عام پر توجہ نہیں دے سکیں گے۔

پیپلزپارٹی سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری  نے کہاہے کہ حکومتی کارکردگی یہ ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ہر طرف ہڑتال احتجاج مظاہرے ،بے چینی ہے اور سلیکٹڈ حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شدید معاشی اقتصادی بحران پیدا کر دیا گیا ہے،آئی ایم ایف کے ” غلامان” ٹولہ اپنے چہیتوں کا ہمدرد اور عوام الناس کا دشمن بن کر سامنے آگیا ہے ۔

نیر بخاری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے پاس نہ کوئی قومی پالیسی ہے نہ عوامی فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام، حکمرانوں نے مالی سال کے پہلے دن لوگوں پر سی این جی قیمتوں میں اضافہ کا بم گرایاہے۔

یہ بھی پڑھیے:عمران خان نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے،پیپلزپارٹی،ن لیگ

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ جائینگے، سی این جی مہنگی ہونے پر ٹرانسپوٹرز نے ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے،مہنگائی کے ذریعے حکمران لوگوں کی جیبوں کے ساتھ ساتھ پیٹ بھی کاٹنے کے درپے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں