وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دے دی



اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے(ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر) کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی جانب سے نظرثانی شدہ سسٹم منظور کر لیا گیاہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بطور پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نئے نظام کی منظوری دی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے  ڈیپارٹمنٹس کو نئے نظام میں تعاون کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیاہے کہ کرکٹ ٹیمیں رکھنے والے ادارے سرکاری ڈیپارٹمنٹس  اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں ۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے گیارہ اداروں کو ہدایت نامہ بھجوایا گیا ہے۔

جن اداروں کو ہدایت نامہ بھجوایا گیاہے ان میں واپڈا،ایس این جی پی ایل،اسٹیٹ بینک،نیشنل بینک،کے آر ایل ،پی ٹی وی،زیڈ ٹی بی ایل،پی آئی اے،ریلوے اور سول ایوی ایشن  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جا رہا، غیر ملکی لیگ کرکٹ کے لیے پی سی بی کی پالیسی کا اعلان

اسی طرح پندرہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو  بھی چھ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئے سیٹ اپ میں پنجاب سینٹرل،پنجاب سدرن،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان اور ناردرن کے ریجنز اور ٹیمیں نئے سیٹ اپ میں شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے 9مئی کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی طرف سے کہا گیا تھا کہ  ڈومیسٹک کرکٹ  اسٹرکچر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور ریجنل کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیٹرینز ٹرافی گریڈ 2 میں ٹیموں کی تعداد 16 کردی گئی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کی طرف سے کہا گیا تھا کہ قومی کرکٹرز کی غیر ملکی لیگ کرکٹ کھیلنے پر پالیسی واضح کردی ہے جس کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سال کے دوران  2 لیگز میں حصہ لے سکتے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نان سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو تین فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ہوں گے، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو دو سال کے لیے کرکٹ بورڈ کا نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی ) درکار ہوگا تا ہم دو سال بعد کسی کھلاڑی کو این او سی کی ضرورت نہیں رہے گی۔


متعلقہ خبریں