عازمین حج  کے لیے فلائٹ آپریشن کا حتمی شیڈول تیار


لاہور: حج 2019 کیلئے  سرکاری اسکیم کے تحت سعودی عرب جانے والے عازمین حج  کے لیے فلائٹ آپریشن کاحتمی شیڈول تیار کرلیا ہے۔ ملک بھر کے 10 شہروں سے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائیگا۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاو،سکھر، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور رحیم یار خان سے عازمین حج کو سعودی عرب لے جایا جائیگا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال کوئٹہ سے بھی عازمین حج کے لئے فلائٹ چلائی جائے گی،اسلام آباد ائیرپورٹ سے پہلی حج فلائٹ ایس وی 719 چار جولائی کی صبح روانہ ہوگی۔

اسلام آباد سے پہلی حج فلائٹ کے عازمین کو وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان کریں گے،لاہور سے پہلی فلائٹ پی اے 4760 بھی 4 جولائی کی سہ پہر رونہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی فلائٹ کے عازمین کو وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور الوداع کریں گے

کراچی سے پہلی فلائٹ 5 جولائی کو روانہ ہوگی جسے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پارلیمانی سیکرٹری افتاب جہانگیر الوداع کریں گے۔

پشاور سے پہلی حج فلائٹ ایس وی 799 پانچ جولائی کو روانہ ہوگی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نور الحق قادری اور گورنر کے پی شاہ فرمان عازمین حج  کوالوداع کریں گے۔

5 جولائی کو سکھر سے پہلی حج فلائٹ کو وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو الوداع کریں گے۔

اسی طرح 6 جولائی کو ملتان سے حج فلائٹ کو شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر اور مخدوم زین قریشی عازمین کو الوداع کریں گے۔ سات جولائی کو کوئٹہ سے پہلی حج پرواز کو قاسم خان سوری الوداع کریں گے ۔

8 جولائی کو فیصل آباد سے پہلی حج فلائٹ کو راجہ ریاض، فرخ حبیب عازمین کو الوداع کریں گے۔

10 جولائی کو سیالکوٹ سے پہلی حج فلائٹ کے عازمین کو فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار الوداع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان سے پہلی حج پرواز پانچ جولائی کو روانہ ہوگی

رحیم یار خان سے 27 جولائی کا پہلی حج فلائٹ کو مخدوم خسرو بختیار اور چوہدری جاوید اقبال وڑائچ عازمین کو الوداع کریں گے۔


متعلقہ خبریں