علی ظفر کی عدالت میں گانا گانے کی انوکھی پیشکش

میشا شفیع کیس، علی ظفر کے گواہان کا بیان حلفی جمع

فوٹو: فائل


اداکارو گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے وکیل کو عدالت کے اندر گانا سنانے کی انوکھی پیشکش کر دی ۔

علی ظفر کی جانب سے یہ پیشکش لاہور کی مقامی عدالت میں اس وقت کی گئی جب میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کی سماعت میں وہ اپنا حتمی بیان ریکارڈ کرا رہے تھے۔

میشا شفیع کے  وکیل نے اسی دوران کہا کہ علی ظفرکے دلائل جتنے طویل ہوں گے جرح بھی اتنی لمبی ہو گی۔ اتنے طویل بیان کے بعد تھکاوٹ ہوگئی ہے۔

اس پر علی ظفر نے کہا کہ آپ کو جرح کے لئے پورا موقع دیا جائے گا اورتھکاوٹ اتارنے کے لئے آپ کو گانےبھی سنا دوں گا۔

علی ظفر کی اس غیر متوقع بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے بلند ہوگئے ۔

علی ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ الزامات کے باجود بھی میشا شفیع کے خاوند انکے ساتھ کام کرتے رہے۔میشا شفیع کے شوہر نے اس دوان انکے ساتھ مارشل آرٹ ٹرینگ میں بھی حصہ لیا۔

اداکار علی ظفر نے اپنے بیان میں یہ انکشاف بھی کیا کہ میشا شفیع الزامات کے بعد بھی اس (علی ظفر) کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کے ساتھ ہمیشہ فیملی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ مجھ پر الزمات لگانے کےلیے جعلی اکاؤنٹس کا سہارا لیا گیا۔

علی ظفر کے مطابق سوشل میڈیاکے ایک اکاونٹ سےکہاگیا کہ میں نے اسے اے لیول میں ہراساں کیا۔میں نے اے لیول کیا ہی نہیں ہے۔ ایک اکاونٹ سے کہا گیا کہ امریکہ میں بیک اسٹیج پر ہراساں کیا۔ علی ظفر نے اپنی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری  بھی عدالت میں جمع کروادی

علی ظفر نے سوال اٹھایا کہ جن لڑکیوں نے مجھ پر الزام عائد کیا تھا پتہ نہیں وہ بھی عدالت میں آئیں گی کہ نہیں،آمیں تو یہ چاہتا ہوں کہ میشا کی جن دوستوں نے مجھ پر الزام عائد کیا ہے وہ عدالت میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیے:ہتک عزت کا دعویٰ: علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف ثبوت پیش کردیے

گلوکار علی ظفر ساڑھے چار گھنٹے تک عدالت میں کھڑے ہوکر بیان قلمبند کروایااورمیشا شفیع کے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار دیدیئے

علی ظفر نے کہا ابھی ہمارے تین گواہان بیان قلمبند کرانے والے رہتے ہیں۔

گزشتہ سماعت پر عدالتی وقت ختم ہونے پر علی ظفر اپنی مکمل شہادت قلمبند نہیں کرواسکے تھے

عدالت  اس کیس میں بارہ گواہان کی شہادتیں قلمبند کرچکی ہے۔

علی ظفرآج عدالت میں حتمی بیان ریکارڈ کرانے آئے تھے ،یاد رہے دو روز قبل انہوں نے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا تھا عدالت کا وقت ختم ہونے پر انہیں آج دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔

اداکار علی ظفر نے ثبوت کے طور پر مختلف میسجز، معاہدے، تصاویر اور سوشل میڈیا پوسٹ عدالت میں پیش کردی ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے ادکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

گلوکارہ میشا شفیع  نےگزشتہ سال اپریل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ معروف گلوکار علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی طورپرہراساں کیا۔

علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کی پاداش میں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں