پولیو وائرس کی تشخیص کے حوالے سے قومی ادارہ صحت کا اعزاز

کالی کھانسی

قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے


اسلام آباد:قومی ادارہ صحت  (این آئی ایچ) کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پولیووائرس کی تشخیص کے لئےمنعقدہ ٹیسٹ (Poliovirus Diagnostic Sequencing Proficiency Test) میں حصہ لیتے ہوئے 100 فیصد سکور کیا ہے۔

یہ ٹیسٹ ہر سال عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہےجس میں متعلقہ لیبارٹری کی تشخیصی مہارت کا اندازہ لگانے کے لئے اسے نا معلوم نمونے بھیجے جاتے ہیں اور پھر نتائج کاتجزیہ کیا جاتاہے۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق اس سال(2019) کے لئےقومی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے تشخیصی عمل کے proficiency ٹیسٹ میں 100 فیصد سکور کیا ہےجو کہ ایک بڑا اعزاز ہے۔

عالمی اداراہ صحت نےاچھی اور معیاری کارکردگی دکھانے پر قومی ادارہ صحت کو مبارکباد دی اور کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے قومی ادارہ صحت میں قائم ریجننل ریفرنس لیب کا یہ اعزاز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ لیبارٹری کوالٹی کے معیار پر پورا اتر رہی ہے۔

اس موقع پر قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹوڈائریکٹر، میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ ادارہ، صحت عامہ کے لئے معیاری تشخیصی سہولیات مہیا کرنے اور لیبارٹری کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے سرگرم ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:قومی ادارہ صحت نے لاہور میں فرنٹ لائن ٹریننگ کورس شروع کروا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ کی لیبارٹری پاکستان اور افغانستان کے پولیو کنٹرول پروگرامز کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کو بھی وائرس کی جدید ٹیسٹنگ کے لئے مدد کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں