ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 34 پیسے بڑھ گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 40 پیسے پر پہنچ  گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 157 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز منگل کو ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر 158 روپے 5 پیسے پر آ گیا تھا۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 2 روپے 75 پیسے کم ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو کر 159 روپے کا ہو گیا۔

27 جون کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 164 روپے 5 پیسے پر پہنچ گئی تھی اور اوپن مارکیٹ میں 164 روپے 25 پیسے تک بڑھ گئی تھی۔ گزشتہ ماہ جون میں ڈالر کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور انٹر بینک میں ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی بڑھ گئی

ایک ماہ کے دوران ڈالر 147 روپے 92 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں ایک 273 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

بینکوں کے درمیان لین دین میں روپے پر دباؤ میں کمی آئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان موجود رہا۔


متعلقہ خبریں